کوئٹہ میں کسٹم حکام کی ایئرپورٹ پر کارروائی،جانوروں کے 15 ہزارسے زائد ممنوع انجکشن برآمد
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران مویشیوں کو لگائے جانے والے ممنوع انجکشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جانوروں کے 15 ہزار سے زائد ممنوع انجکشن برآمد کرلئے،پکڑے جانے والے انجکشنزکی قیمت ساڑھے4کروڑ روپے سے زائد ہے،ممنوعہ انجکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کےلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔