ریلوے کی لاجواب ’پیشکش ‘، روہڑی سے امریکی شہر لاس اینجلس کیلئے ٹرین چل پڑی ؟ ایسی خبر جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پرا یک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر روہڑی کے سٹیشن پر بنائی گئی ہے جسے دیکھ کر ہنسی کا ایک طوفان برپا ہو گیاہے تاہم اب اس پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی رد عمل جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہڑی سٹیشن سے ایک ٹرین نکلتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جس کے ایک ڈبے پر لگی ڈیجٹیل سکرین پر پاکستانی شہر کے نام کی بجائے امریکی شہر ” لاس اینجلس ” لکھا دکھائی دے رہا ہے یعنی اس کا مطلب یہ ظاہر ہوتاہے کہ یہ ٹرین ” لاس اینجلس “ جارہی ہے ۔یہ ویڈی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے تاہم اب اس پر شیخ رشید نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائز ٹرین تھی اور لوگ شرارت بھی کرتے ہیں ، سوشل میڈیا کا دور ہے ، اللہ نے چاہا تو ہم لاس اینجلس بھی جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ریل سے محبت ہے کہ خشکی پر چلنے والی ٹرین کو برف پر دکھا رہے ہیں ۔