”کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت۔۔“آرمی چیف نے حکومت کے متعلق کاروباری شخصیات سے کیا بات چیت کی ؟ عقیل کریم ڈھیڈی سب کچھ بتا دیا

”کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت۔۔“آرمی چیف نے حکومت کے متعلق کاروباری ...
”کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت۔۔“آرمی چیف نے حکومت کے متعلق کاروباری شخصیات سے کیا بات چیت کی ؟ عقیل کریم ڈھیڈی سب کچھ بتا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے کہا گزشتہ حکومت نے وقت پورا کیا یہ حکومت بھی کرے گی ،آرمی چیف نے بتایا لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں ،عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ بتایاگیاکوئی غلطی فہمی میں نہ رہے حکومت کہیں نہیں جا رہی ،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بتایاکہ حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی ،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے ،بتایا گیا حکومت استحکام کی طرف جارہی ہے اوراچھے نتائج آ رہے ہیں ،عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سمیت دنیا سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ،بتایا گیا سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بارڈر سیل کئے جا رہے ہیں ،اے کے ڈھیڈی نے کہا کہ ہم بھارت سے بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی 9 لاکھ سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -