کے پی کے ہڑتالی ڈاکٹرزکی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

کے پی کے ہڑتالی ڈاکٹرزکی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،آزادی مارچ کی حمایت کا ...
کے پی کے ہڑتالی ڈاکٹرزکی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکے ہڑتالی ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا۔نجی ٹی کے مطابق کے پی ڈاکٹرز وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،کے پی کے ہڑتالی ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا اور آزادی مارچ میں شرکت کی یقینی دہانی کرائی۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان رکھا ہے اس کے علاوہ تاجر تنظیمیں بھی مولانا کے ساتھ ہیں۔ 

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور