عدالت نے جھنگ میں شیر خوار بیٹے کو قتل کرنے پر باپ کو سزائے موت کی سزا سنا دی

عدالت نے جھنگ میں شیر خوار بیٹے کو قتل کرنے پر باپ کو سزائے موت کی سزا سنا دی
عدالت نے جھنگ میں شیر خوار بیٹے کو قتل کرنے پر باپ کو سزائے موت کی سزا سنا دی

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2 ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محلہ د±ھپ سڑی کے رہائشی ملزم جاوید اختر نے 28 مئی 2018 کو گھریلو رنجش پر اپنے 2 ماہ کے بیٹے احمد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، واردات کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ کوتوالی میں درج ہوا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے ج±رم ثابت ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول بچے کے والد جاوید اختر کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -