ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی میچ دیکھنے پہنچ گئے، آئندہ ہفتے کون کون آرہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنادی

ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی میچ دیکھنے پہنچ گئے، آئندہ ہفتے کون کون آرہا ہے؟ ...
ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی میچ دیکھنے پہنچ گئے، آئندہ ہفتے کون کون آرہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ پاکستان آرہے ہیں جبکہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی پاکستان آرہے ہیں۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ خوشی ہے کہ عمران خواجہ پاکستان آئے ہیں، یہ صرف میچ دیکھنے کیلئے آئے ہیں امید ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سکیورٹی سے مطمئن ہوں گے کیونکہ ہم نے سری لنکن ٹیم کو بہترین سکیورٹی دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کے علاوہ آئندہ ہفتے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ پاکستان آرہے ہیں جبکہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی پاکستان آرہے ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے شائقین کو کچھ حد تک پریشانی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید :

کھیل -