پہلے ٹی 20 کا ٹاس ہوگیا، پاکستان بیٹنگ کر رہا ہے یا باﺅلنگ ؟ آپ بھی جانئے

پہلے ٹی 20 کا ٹاس ہوگیا، پاکستان بیٹنگ کر رہا ہے یا باﺅلنگ ؟ آپ بھی جانئے
پہلے ٹی 20 کا ٹاس ہوگیا، پاکستان بیٹنگ کر رہا ہے یا باﺅلنگ ؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شبنم پڑ رہی ہے جس کے باعث پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بیٹنگ پچ لگ رہی ہے لیکن ہم کوشش کر یں گے کہ سری لنکن ٹیم کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کریں۔

دونوں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی کیلئے تیار دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کرکٹ شائقین بھی بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے پر انتہائی پرجوش ہیں۔ زندہ دلان لاہور اس وقت بڑی تعداد میں قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ بہت سے تماشائی گراﺅنڈ کے باہر اپنی اینٹری کے انتظار میں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 10 سال بعد پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس میچ کیلئے انتہائی پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تو اگلے دونوں میچزگرین شرٹس کے نام رہے، پاکستان نے یہ سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔

مزید :

Breaking News -کھیل -اہم خبریں -