چلتی گاڑی کے ٹائر سے آوازیں، ڈرائیور نے روک کر دیکھا تو کیا چیز تھی؟ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

چلتی گاڑی کے ٹائر سے آوازیں، ڈرائیور نے روک کر دیکھا تو کیا چیز تھی؟ دیکھ کر ...
چلتی گاڑی کے ٹائر سے آوازیں، ڈرائیور نے روک کر دیکھا تو کیا چیز تھی؟ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں گزشتہ روز ایک شخص اپنی گاڑی پر جا رہا تھا کہ اچانک ایک ٹائر سے عجیب سی آواز آنے لگی اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے گاڑی کی خودبخود بریک لگ گئی ہو اور گاڑی مشکل سے چل رہی ہو۔ جب اس شخص نے گاڑی روکی اور باہر نکل کر ٹائر دیکھا تو رِم میں ایسی چیز پھنسی ہوئی تھی کہ آنکھوں دیکھ کر بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق گاڑی کے رِم میں 6فٹ کا اژدھا لپٹا ہوا تھا جس کی وجہ سے آواز آ رہی تھی اور پہیہ جام ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر پتایا (Pattaya)کے رہائشی38سالہ سوراست سوکاواتانا نامی اس شخص کا کہنا تھا کہ ”میں سمجھا شاید کوئی لکڑی کا ٹکڑا ٹائر کے ساتھ چپک گیا ہے اور اس کی وجہ سے آواز آ رہی ہے لیکن جب میں نے اتر کر دیکھا تو ایک لمحے کے لیے میرے اوسان ہی خطا ہو گئے۔ گاڑی راستے میں کہیں اس اژدھے کے اوپر سے گزری اور یہ ٹائر کے ساتھ لپٹ گیا۔ واضح رہے کہ سوراست نے قریب موجود لوگوں کی مدد سے اس اژدھے کو رِم سے بمشکل نکالا۔اژدھا تب تک مر چکا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -