ستمبر کے مہینے میں وہ کام ہوگیا جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا، ریکارڈ ٹوٹ گیا

ستمبر کے مہینے میں وہ کام ہوگیا جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا، ریکارڈ ...
ستمبر کے مہینے میں وہ کام ہوگیا جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا، ریکارڈ ٹوٹ گیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2019ءکا لگ بھگ ہر مہینہ تاریخی اعتبار سے گرم ترین مہینہ رہا اور ستمبر نے بھی یہ روایت برقرار رکھی۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق ستمبر کے مہینے میں بھی اس سال اتنی گرمی پڑی کہ تاریخ میں اتنی نہیں پڑی اور یوں 2019ءکے باقی مہینوں کی طرح ستمبر میں نیا ریکارڈ قائم کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر کا مہینہ 1981ءکے بعد سے اوسطاً 1.02ڈگری فارن ہائیٹ زیادہ گرم رہا۔ کاپرنیکس چینج سروس کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2016ءگرم ترین مہینہ تھا۔ ستمبر 2019ءمیں اس مہینے سے قدرے زیادہ (.04)ڈگری فارن ہائیٹ زیادہ گرمی پڑی، جس سے ستمبر 2019ءتاریخ کا گرم ترین ستمبر بن گیا۔

مزید : ماحولیات


loading...