پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ٹڈیوں کی بریانی بنا کر کھائی جاتی ہے، ذائقہ بھی انتہائی لذیذ

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ٹڈیوں کی بریانی بنا کر کھائی جاتی ہے، ذائقہ بھی ...
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ٹڈیوں کی بریانی بنا کر کھائی جاتی ہے، ذائقہ بھی انتہائی لذیذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا صحرائی علاقہ تھرپارکر ہر سال پانی و خوراک کی قلت اور بچوں کی اموات کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتا ہے مگر آج ہم آپ کو اس علاقے کی ایک ایسی انفرادیت بتانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپ حیرت کے صحرا میں کھو جائیں گے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق اس علاقے کی انفرادیت یہ ہے کہ چکن بریانی، مٹن بریانی وغیرہ تو آپ نے بہت کھائی ہوں گی مگر تھرپارکر کے ہوٹلوں میں ’ٹڈیوں کی بریانی‘ بنائی جاتی ہے جو ذائقے میں بھی ایسی لذیذ ہے کہ ’جو ایک بار کھائے، بار بار آئے‘ والامقولہ اس پر صادق آتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق قاسم سومرو نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تھرپارکر میں بنائی جانے والی ’ٹڈی بریانی‘ کی تصویر بنا کر ٹویٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”تھر میں لوگ ٹڈیوں سے نجات اس طرح حاصل کرتے ہیں۔یہاں کے لوگوں نے یہ نئی ڈش متعارف کروائی ہے جس کا نام ’ٹڈی بریانی‘ ہے۔قاسم سومرو کی یہ پوسٹ آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب لوگوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ ٹڈیاں حلال ہوتی ہیں یا حرام۔