آج کے میچ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے علاوہ کس اہم ترین کھلاڑی کی واپسی ہوئی؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کھیلنے والے تین کھلاڑیوں کو باہر بٹھایا گیا ہے۔ پاکستان کے سکواڈ میں ایک لمبے عرصے بعد سیلفی کنگ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان باﺅلر محمد حسنین بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
گرین شرٹس کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے فخر زمان، حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ٹیم سے باہر بٹھایا گیا ہے۔
ہفتہ کو کھیلے جارہے میچ میں احمد شہزاد، بابر اعظم، عمر اکمل ، سرفراز احمد، افتخار احمد، آصف علی ، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر اور محمد حسنین شامل ہیں۔