عمران خان کودورہ امریکہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

عمران خان کودورہ امریکہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، حفیظ اللہ نیازی کا ...
عمران خان کودورہ امریکہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کودورہ امریکہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان نیویارک میں ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں گے کہ کشمیر سے توجہ ہٹ جائے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کو نیویارک سے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان نیویارک میں ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں گے کہ کشمیر سے توجہ ہٹ جائے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ انڈیا نے جوکشمیر پر کیاہے ، اس میں عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کہا کہ میں جوکچھ کررہا ہوں ٹرمپ اس کے ساتھ کھڑا ہے اورٹرمپ واقعی کھڑا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے کیا کہا ؟ ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم مہاتما گاندھی لیکن میں گاندھی کو مہاتما بھی نہیں مانتا ہوں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -