مودی کا بھی عمران خان کی طرح استقبال کیا گیا ،ارشاد بھٹی

مودی کا بھی عمران خان کی طرح استقبال کیا گیا ،ارشاد بھٹی
مودی کا بھی عمران خان کی طرح استقبال کیا گیا ،ارشاد بھٹی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا پاکستان میں ہوا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارت میں اب مہاتما گاندھی بھی غدار ہوگئے ہیں۔ پونے دوارب انسانوں کے خطے میں اب گاندھی غدار ہوگئے ہیں اور مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا ہوا ہے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی عدلیہ بھی کشمیر کے مسئلے پرتاریخ پہ تاریخ دیتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کیوں کہہ رہی ہے کہ یہ ہوا تو ہم پر الزام لگے گا تو اتنی بھی کمزوری کیا اور اتنی بھی بے بسی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنگ پہ نہیں جاناچاہئے مگر اتنی کمزوری کا اظہار بھی نہیں کرناچاہئے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -