وفاقی وزیر شیخ رشید نے پاکستان ریلوے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر شیخ رشید نے پاکستان ریلوے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
وفاقی وزیر شیخ رشید نے پاکستان ریلوے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ہم اوپن ٹینڈرنگ کررہے ہیں ، دو سال میں ریلوے خسارے سے باہر آجائیگی اور ٹرینوں کے لیٹ ہونے کا معاملہ بھی 15روز میں حل ہوجائیگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انڈیا میں ٹرینیں ہم سے کہیں زیادہ لیٹ ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں میڈیا زیادہ ایکٹو ہے اور اچھی بات ہے کہ ہماری جواب طلبی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارا پانچ سالہ پروگرام ہے جس سے نظام میں بہتری آئی گی ، ہماری آبادی بہت بڑھ گئی اور ٹریک کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ٹریک سٹینڈ بائی رکھے ہیں لیکن جب تو ایم ایل ون نہیں بنے گا اس وقت تک ہمارے مسائل رہیں گے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اگر ہمارا چین کے ساتھ معاملہ طے ہوگیا تو ایم ایل ون پر کام کا آغاز ہوجائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کرپشن ہے تو اس کے ہم ذمہ دارہیں ، ہم اوپن ٹینڈرنگ کررہے ہیں ، دو سال میں ریلوے خسارے سے باہر آجائیگی اور ٹرینوں کے لیٹ ہونے کا معاملہ بھی 15روز میں حل ہوجائیگا۔

مزید :

قومی -