کیا واقعی ایل او سی عبور کرنے کیلئے جتھے تیار ہورہے ہیں؟ سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے حیران کن بات کہہ دی

کیا واقعی ایل او سی عبور کرنے کیلئے جتھے تیار ہورہے ہیں؟ سینئر تجزیہ کار ایاز ...
کیا واقعی ایل او سی عبور کرنے کیلئے جتھے تیار ہورہے ہیں؟ سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی کہ پنجاب میں جتھے تیار ہورہے ہیں اور ایل اوسی کوعبور کرنے کا کوئی خطرہ ہے ، وزیر اعظم بار بار ایسی بات کیوں کہتے ہیں ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ایل او سی پر ہم نے بھارت کو باڑ لگانے کی اجازت دی اور یہ ہماری سخت غفلت ہے ، اب وہاں باڑ بن گئی اور سخت مانیٹرنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پر نظر ڈالیں کہ جب بھی کچھ لوگ گئے ہیں یا وہاں پر کوئی عسکری سرگرمی ہوئی ہے تو ایک خاص تناظر میں ہوئی ہے ۔

ایاز امیر کا کہنا تھاکہ یہ سارا کچھ ایک منصوبہ بندی سے ہوتا تھا اور وزیر اعظم کو یہ بار بار کہنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ کہ اگر کوئی کنٹرول لائن عبور کرے گا تو بھارتی بیانیے کی تائید کا باعث ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی کہ پنجاب میں جتھے تیار ہورہے ہیں اور ایل اوسی کوعبور کرنے کا کوئی خطرہ ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -