مودی دفاعی پوزیشن میں آگیاہے ، سلمان غنی کا دعویٰ

مودی دفاعی پوزیشن میں آگیاہے ، سلمان غنی کا دعویٰ
مودی دفاعی پوزیشن میں آگیاہے ، سلمان غنی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ کشمیر میں کرفیوکی وجہ سے بھارت کو دفاعی محاذ پر جانا پڑاہے ، اب مودی دفاعی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو بار بار ایل او سی کے حوالے سے بات کررہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کشمیر میں کرفیوکی وجہ سے بھارت کو دفاعی محاذ پر جانا پڑاہے ، اب مودی دفاعی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ اس لئے عمران خان بات کرتے ہیں کہ پاکستان سے کسی کو ایل او سی کے پار نہیں جانا چاہئے ۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کشمیرکے حوالے سے سنجیدگی اختیار کی ہے ، وزیر اعظم کے باربار کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان اب اس صورتحال سے بچنے کیلئے کو ئی صورت پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن اس کا علاج بھی ہماری فوج کے پاس موجود ہے اورہماری افواج جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -