عدالت نے چودھری نثار کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

عدالت نے چودھری نثار کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
عدالت نے چودھری نثار کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی جس کی سماعت 17اکتوبر کو ہو گی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور چودھری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن تاحال حلف نہیں اٹھایا۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل 2 اے ، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ،لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو چودھری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے۔

مزید :

قومی -