ایل او سی عبور کرنا دور کی بات ، کوئی قریب بھی گیا تو گولیاں پڑیں گی ، سابق نگران وزیر اعلیٰ کی وارننگ

ایل او سی عبور کرنا دور کی بات ، کوئی قریب بھی گیا تو گولیاں پڑیں گی ، سابق ...
ایل او سی عبور کرنا دور کی بات ، کوئی قریب بھی گیا تو گولیاں پڑیں گی ، سابق نگران وزیر اعلیٰ کی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ ایل او سی کو عبور کرنا تو دور کی بات ہے، اگر کوئی مجمع قریب بھی پہنچے گا تو گولیاں پڑیں گی اور ساتھ بھارت کہے گا کہ اب پاکستان ان لوگوں کی آڑ میں عسکریت پسندوں بھیجنا چاہتاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ ہمارے ہاں کشمیری گروپ یہ کہتے ہیں کہ ہم لائن آف کنٹرول عبور کریں گے جس پر پاکستان کہتا ہے کہ یہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہاں بھارتی فورسز موجود ہیں اور اگر جائیں گے بھی تو کیا تیر مارلیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ایل او سی کو عبور کرنا تو دور کی بات ہے، اگر کوئی مجمع قریب بھی پہنچے گا تو گولیاں پڑیں گی اور ساتھ بھارت کہے گا کہ اب پاکستان ان لوگوں کی آڑ میں عسکریت پسندوں بھیجنا چاہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوچاہئے کہ معاملات پیشہ ور لوگوں کے ہاتھوں میں رہنے دیں ، لائن آف کنٹرول کی طرف جانے سے کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا داخلی ایجنڈا تو پورا ہوسکتاہے لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی ۔

مزید :

قومی -