’فواد چودھری کواس وقت مدرسے کے چھوٹےبچے کیوں نہیں نظر آئے جب ۔۔۔‘ اکرم درانی نے بڑا سوال اٹھادیا

’فواد چودھری کواس وقت مدرسے کے چھوٹےبچے کیوں نہیں نظر آئے جب ۔۔۔‘ اکرم ...
’فواد چودھری کواس وقت مدرسے کے چھوٹےبچے کیوں نہیں نظر آئے جب ۔۔۔‘ اکرم درانی نے بڑا سوال اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے کہاہے کہ فواد چودھری کواس وقت چھوٹے چھوٹے بچے نظر نہیں آرہے تھے جو طاہر القادری کے ساتھ اپنی ماؤں کے ساتھ آئے تھے ،طاہر القادری کے ساتھ بھی مدرسے کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے اورپی ٹی وی پر حملے ہورہے تھے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ میں بھی کے پی کا وزیر اعلیٰ رہا ہوں اور پھر کے پی میں اپوزیشن لیڈر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کہتے ہیں کہ مدرسوں کے بچوں کو استعمال نہیں کرنے دیں گے لیکن فواد چودھری کواس وقت چھوٹے چھوٹے بچے نظر نہیں آرہے تھے جو طاہر القادری کے ساتھ اپنی ماؤں کے ساتھ آئے تھے اور طاہر القادری کے ساتھ بھی مدرسے کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے ، پی ٹی وی پر حملے ہورہے تھے اور ان کے دھرنے کی وجہ سے چائنہ کے صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا جس کی وجہ سے ملک کونقصان ہوا تھا ۔
اکرم درانی کا کہنا تھا کہ اس وقت کی حکومت اور موجودہ حکومت میں بہت زیادہ فرق تھا ، اس وقت کی حکومت میں اتنے زیادہ کام ہورہے تھے کہ حکومت نے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا ۔انہوں نےکہاکہ اُس وقت کے الیکشن پر اتنا اعتراض نہیں تھا لیکن آج ملک کی ساری سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کےالیکشن پراعتراض کر رہی ہیں۔

مزید :

قومی -