مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے:عثمان بزدار

مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے:عثمان بزدار
مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے:عثمان بزدار

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی لحاظ سے تیاریاں مکمل ہیں،سیاسی اتفاق رائے کے ذریعے سیکرٹریٹ کے مقام کا اعلان کیا جائے گا،شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے،مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے۔

سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاکہ میں ہر ضلع اورڈویژن کا دورہ کررہا ہوں،ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،نشترٹوہسپتال کا کام شروع ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کاسب آفس ملتان میں کھولا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہاؤسنگ کالونی فیز ٹو کیلئے کمشنرکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورصحافیوں کا یہ مسئلہ بھی حل کریں گے،ملتان پریس کلب کی گرانٹ کے ایشو کو بھی حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے 35فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں اور یہ فنڈز صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوں گے، پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی لحاظ سے تیاریاں مکمل ہیں،سیاسی اتفاق رائے کے ذریعے سیکرٹریٹ کے مقام کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اسی ماہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا،پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں 5مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں،نشتر ہسپتال میں 30ڈائیلسز کی نئی مشینوں کا اضافہ کیا جارہا ہے،شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیاگیاہے،ملتان کی تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا کام جلد شروع ہوگا،جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں،وزراء کے محکموں میں ردوبدل وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -