بہاولپور میں ہنٹنگ ویلج کے قیام کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں: ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ کہ بہاولپور میں شکاریوں کے لئے فوج کے اشتراک سے ہنٹنگ ولیج قائم کیا جا رہا ہے کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
ترجمان نے اس سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف نے اجلاس میں اس سلسلہ میں کوئی ایسی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اجلاس میں صرف شکاریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل اور بہاولپور چولستان میں کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے قیام کی ضرورت بارے بات ہوئی تھی۔