انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ہر طبقہ فکر خوش، تکلیف کےلئے معذرت خواہ ہیں:سی ٹی او لاہور

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ہر طبقہ فکر خوش، تکلیف کےلئے معذرت خواہ ہیں:سی ٹی ...
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ہر طبقہ فکر خوش، تکلیف کےلئے معذرت خواہ ہیں:سی ٹی او لاہور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے فرسٹ ٹی 20 میچ کے موقع پر سری لنکن ٹیم اورشائقین کرکٹ کو بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ خوش آمدید کیا گیا۔اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی سٹیڈیم کے گردونواح ،ڈائیورشن پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے،ایف سی کالج پارکنگ ، لبرٹی پارکنگ،مین انٹرنس پارکنگ اور ڈائیورشن پوائنٹس پر شہریوں میں پھول اور بچوں میں کنڈیز تقسیم کیں گئیں جبکہ شہریوں کی راہنمائی اورسہولت کیلئے ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے جن پر شہریوں کیلئے پارکنگ سٹینڈز،سٹیڈیم میں انٹرنس اور متبادل راستوں بارے پیغامات درج تھے،انچارج روڈ سیفٹی یونٹ انسپکٹر نازیہ باقر کے ہمراہ وارڈنز اور لیڈ ی وارڈنزنے شہریوں میں پھول اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔

سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نےکہاکہ شہریوں کیساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس بھی پاکستان میں کرکٹ بحالی پر خوش ہےاور اسی خوشی میں شہریوں کا بھرپور طریقے سے خوش آمدیدکہا گیا،فرسٹ ٹی 20 میچ کے دوران ٹریفک پلان کے مطابق مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ،مین بلیوارڈروڈ،فیروزپور روڈ سمیت ملحقہ روڈز پر ٹریفک کے بہترین اقدامات دیکھنے میں آئے، غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ مین بلیواروارڈ گلبرگ تک کا ایریاکو معمول کی ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے، اچھرہ سے کلمہ چوک تک کاانٹرسیکشن،حالی روڈ اورلبرٹی راؤنڈ اباؤٹ سے حسین چوک تک بھی معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہیں ،مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا گیا،،وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ،ڈیفنس موڑ،والٹن روڈ بجھوایا گیا، قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ متبادل راستوں پر چلایا گیا، گورنر ہاؤس سے جانب ڈیوس چوک سکیورٹی وجوہات کی بناء پر مہمان ٹیم کے قیام تک یہ انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا،متبادل ٹریفک پلان کی صورت میں گورنر ہاؤس سے ٹریفک کو دائیں چائنہ چوک اور بائیں ڈائیورٹ کروایا جا ریا ہے،پل نہر مال روڈ سے ریگل چوک جانے والی ٹریفک کو ڈیوس چوک سے براستہ لاہور پریس کلب بجھوایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری مال روڈ الحمرا سے کینٹ جانے کیلئے علامہ اقبال روڈ استعمال کر سکتے ہیں، شہری مال روڈ کی بجائے جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ ترجیح دیں،شہری مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ اور فیروزپور روڈ پر سفر کرنے کیلئے ہیلپ لائن15سے راہنمائی لیں، سٹی ٹریفک پولیس تکلیف کیلئے شہریوں سے معذرت خواہ ہے،ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، جس کیلئے شہریوں کا روڈ زپر تعاون درکار ہوگا۔

مزید :

کھیل -