فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹی 20 میچ دیکھا ،کھیلوں کے میدان آباد ہونا ثبوت ہے کہ قوم دہشت گردی کو شکست دی چکی ہے:معاون خصوصی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹی 20 میچ دیکھا، لاہور قدافی سٹیڈیم آمد کے موقع پر چیرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی ۔
معاون خصوصی نے چیرمین پی سی بی احسان اور سری لنکن بورڈ کے ارکان کے ہمراہ ٹی 20 میچ دیکھا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونا ثبوت ہے کہ قوم دہشت گردی کو شکست دی چکی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ یہ سلسلہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع ہو رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت کھیلوں کا فروغ ہماری ترجیح ہے،ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی نہ کھیل پائی اور 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔