بزنس کمیونٹی کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی انتہائی لازمی،وزیراعظم کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی جائے:سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی انتہائی لازمی ہے ،حکومتی یقین دہانی اعتماد کو بحال کریگی،وزیر اعظم عمران خان اعلی سطح کمیٹی کی سربراہی کریں،اعلی سطح کی کمیٹی کاروباری طبقہ سے مل کر ان کے مسائل حل اور حکومت کاروباری طبقہ کی سپورٹ کرے ،سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے صنعتکاروں کا ساتھ دیا جائےاور سرمایہ کاری کے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،وزیراعظم کی بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی اعتماد کو بحال کریگی،حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مشاورتی عمل کو جاری رہنا چاہیے،بزنس کمیونٹی کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی انتہائی لازمی ہے۔