اوپنرز نے اچھاکھیلا، ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر بہت بڑی جیت ہے ، کپتان سری لنکن ٹیم

اوپنرز نے اچھاکھیلا، ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر بہت بڑی جیت ہے ، کپتان سری لنکن ٹیم
اوپنرز نے اچھاکھیلا، ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر بہت بڑی جیت ہے ، کپتان سری لنکن ٹیم

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہاہے کہ ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر سری لنکن ٹیم کی بہت بڑی جیت ہے ، ہمار ے اوپنرز نے اچھا کھیل پیش کیاہے ۔

لاہور میںپاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20میچ جیتے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر میچ جیتنا سری لنکن ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنرز نے اچھاکھیلا ہے ، ان پر کپتانی کا کوئی دباﺅنہیں تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ نوان پردیب نے بہت اچھی بولنگ کی ہے ۔سری لنکن کپتان نے اس موقع پر شاندار میز بانی پر پاکستا ن کا شکریہ ادا بھی کیا۔

مزید :

کھیل -