’قینچی کو ہاتھ مت لگانا‘ شیخ رشید نے فیتہ کاٹنے کے شوق میں ریلوے افسر کو پیچھے دھکیل دیا

’قینچی کو ہاتھ مت لگانا‘ شیخ رشید نے فیتہ کاٹنے کے شوق میں ریلوے افسر کو ...
’قینچی کو ہاتھ مت لگانا‘ شیخ رشید نے فیتہ کاٹنے کے شوق میں ریلوے افسر کو پیچھے دھکیل دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بعض لوگوں کو افتتاح کے موقع پر فیتے کاٹنے کا اتنا زیادہ شوق ہوتا ہے کہ وہ اصل حقداروں کو بھی پیچھے دھکیل دیتے ہیں، ایساہی ایک واقعہ شیخ رشید کی نگری پاکستان ریلوے میں بھی پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ رشید پاکستان ریلوے میں ایک افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔ جب فیتہ کاٹنے کی باری آتی ہے تو شیخ رشید پہلے ہی قینچی پر قبضہ جمالیتے ہیں اور جب پاکستان ریلوے کا ایک افسر اس قینچی کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرتا ہے تو وزیر ریلوے اپنا ہاتھ پیچھے کرکے اسے مبینہ طور پر جھاڑ دیتے ہیں۔ اسی دوران شیخ رشید اپنے پیچھے موجود فوجی وردی میں ملبوس ایک افسر کو آگے بلاتے ہیں اور اس کے ساتھ مل کر فیتہ کاٹتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -