اے این ایف  ایک بھی ثبوت اور ویڈیو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام،رانا ثناء اللہ کو صرف نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے:عظمیٰ بخاری

اے این ایف  ایک بھی ثبوت اور ویڈیو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام،رانا ثناء ...
اے این ایف  ایک بھی ثبوت اور ویڈیو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام،رانا ثناء اللہ کو صرف نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے:عظمیٰ بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اے این ایف راناثناء اللہ خاں کیخلاف ایک بھی ثبوت اور ویڈیو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،رانا ثناء اللہ کو صرف نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے،شہریار آفریدی صاحب آپ کی اور رانا ثناء سمیت سب کی جان اللہ نے ہی لینی ہے،شہریار آفریدی صاحب ثبوت آپ کو ہی عدالت میں پیش کرنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے بیان پر اپنے ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے عدالت میں خود کہا شہریار آفریدی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو 95دن ہو گئے لیکن ان سے ابھی تک تفتیش نہیں کی گئی،جج تبدیل کرنے کے بعد بھی ٹرائل شروع نہیں ہو سکا،رانا ثناء اللہ کیس میں شہریار آفریدی کا صرف اللہ کو جان دینے کا ارادہ سامنے آیا اس کے علاوہ کچھ سامنے نہیں آسکا۔انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی پریس کانفرنس اور پارلیمنٹ میں بہت دعوے کرچکے ہیں،عدالت آج بھی شہریار آفریدی کے ثبوتوں اور ویڈیو کا انتظار کررہی ہے،سیف سٹی اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی بابو صابو انٹرچینج سے یونیورسٹی تک پہنچی،رانا ثناء اللہ نے عدالت میں خود کہا میری گاڑی سے کوئی برآمدگی نہیں مجھے بغیر برآمدگی کے گرفتار کیا۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا کہا،رانا ثناء اللہ کا یہ بیان ان کو موقف کو تقویت دیتا ہے،شہریار آفریدی کیس کے ٹرائل کا انتظار نہ کریں بلکہ مستقل جج تعینات کرکے کیس کو پاء تکمیل تک پہنچنے دیں۔انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ کے کیس کی 10سماعتیں ہو چکی ہیں لیکن شہریار آفریدی لاپتہ ہیں،حقیقت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف کسی بھی ثبوت یا ویڈیو کا وجود ہی نہیں ہے،رانا ثناء اللہ کو صرف نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -