کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ ،تحریک انصاف کا سابق عہد یدار قتل

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ ،تحریک انصاف کا سابق عہد یدار قتل
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ ،تحریک انصاف کا سابق عہد یدار قتل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عزیز آباد میں ٹارگٹ کلنگ میں تحریک انصاف کاسابق عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں مدنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ضلع وسطی سے تحریک انصاف کا رہنما جاں بحق ہو گیا ،مقتول کا نام آصف ہارون عرف چکلی ہے جو عزیز آباد کے علاقے صدیق آباد کا رہائشی تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں چند نکات سامنے آئے ہیں، مقتول ایک فعال بکی تھا اور سیاسی طور پر بہت متحرک نہیں تھا۔انہوں نے بتا یا کہ مقتول آصف کے سر میں گولی ماری گئی، موقع سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -