فضل الرحمان کتنے لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے ؟ جے یو آئی کے رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

فضل الرحمان کتنے لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے ؟ جے یو آئی کے رہنما نے بڑا ...
فضل الرحمان کتنے لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے ؟ جے یو آئی کے رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ 27اکتوبر سے قبل جومعاملات طے ہونے ہیں،وہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہے،مولانا فضل الرحمان 50لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں اور اس سے حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہونگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ 27اکتوبر سے جو قبل جومعاملات طے ہونے ہیں،وہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہے ۔ مولانا فضل الرحمان 50لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں اور اس سے حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے کہاہے کہ مولویوں کوایسا بٹھائیں گے کہ پھر ان میں اٹھنے کی ہمت نہیں ہوگی ، اس سے پتہ چل رہاہے کہ حکومت کتنے خوف کا شکار ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کرپشن ختم ہوچکی ہے تو ملک کی معیشت اتنی خراب کیوں ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی معیشت مستحکم ہوئی ہے کہ غریب خود کشی پر مجبور ہورہاہے ۔

مزید :

قومی -