مرحوم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ایک نڈر اور قابل صحافی تھے‘ شاہ فرمان‘ محمود خان

  مرحوم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ایک نڈر اور قابل صحافی تھے‘ شاہ فرمان‘ محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور معاون خصوصی اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش نے صحافت کے درخشندہ ستارے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات ہر گہرے غم ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی پوری حکومت انکی وفات پر غمزدہ ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ایک نڈر اور قابل صحافی تھے انکی وفات سے صحافتی شعبے میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں بعد بھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحافتی میدان میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔مرحوم کے صحافتی علوم سے نہ صرف خیبر پختونخوا کے لوگ مستفید ہوئے ہیں بلکہ پورے پاکستان میں صحافت کے طالبعلم انکے صحافتی علم سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے پورے پاکستان میں طالبعلم آج صحافتی میدان میں اچھے عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صحافت کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی مرحوم نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جسے تاحیات یاد رکھا جائیگا۔خیبر پختونخوا حکومت کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈائریکٹر انفارمیشن بحرہ مند خان درانی کی قیادت میں وفد نے لاہور جاکر صوبائی حکومت کی طرف سے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وفد نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا کی۔

مزید :

علاقائی -