نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش، فیملی نے وڈیرے سے شکایت کی تو خاندان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ اندرون سندھ سے تشویشناک خبرآگئی
عمرکوٹ (ویب ڈیسک) عمرکوٹ میں بااثرافراد کا ظلم ،غریب خاندان کو گا ﺅں سے نکال دیا۔ ظلم کے خلاف غریب خاندان کا پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے مظاہرہ ، گاؤں فقیر علی بخش ہالیپوٹو کے غلام ہالیپوٹو ،بچی ماروی اور خاندان کے سیکڑوں افرادوں نے بااثرا فراد کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر غلام ہالیپوٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کے ہم اس گاؤں میں پچاس برس سے رہا ئش پژیر ہیں میری بچی ماروی زمین پر کام کرنے جارہی تھی تو بیچ راستے میں مختیار لاشاری اور یوسف لاشاری نے ا سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بچی مزاحمت کرکے گھر پہنچی، گھر پہنچ کر ہمیں سارا وا قعہ بتایا تو ہم گاؤں کے وڈیرے پی پی سپاف رہنما امیر علی ہالیپوٹو کے پاس گئے۔جس نے کوئی بات سننے کی بجا ئے ہمارے اوپر تشدد کرکے ہمیں گاﺅں سے نکال دیا۔ ہم وہاں سے سیدھے پریس کلب عمرکوٹ پہنچے اور ہونے والی زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ہم بے گھر ہوگئے ہیں۔