’’مودی خوش ہوگا پورا پاکستان ہی اس کا ایجنٹ بن گیا‘‘ بغاوت کا پرچہ کٹنے کے بعد آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی بول پڑے
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزری اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کہا ہے کہ مودی بہت خوش ہوگا کیونکہ پورا پاکستان ہی اس کا ایجنٹ بن گیا ہے۔
اپنے خلاف لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی بہت خوش ہو رہے ہوں گے کیونکہ پورا پاکستان ہی اس کا ایجنٹ بن گیا ہے۔ یہ سب ان چھوٹے ذہن کے متعصب لوگوں کی مہربانی ہے جو اپنی نفرت کی سیاست کے نتائج کا ادراک نہیں رکھتے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وہ انڈیا کے مخالف کشمیری ہیں اور اب انہیں اپنے مستقبل کی فکر ستارہی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Indian PM NarendraModi must b feeling elated coz almost entire Pakistan has become his "agent"-thanks to the small-minded bigots who've least realisation of the repercussions of their parish-pump & hate-filled politics.
As an anti-India Kashmiri, I’m worried about my future now.
— Raja Muhammad Farooq Haider Khan (@farooq_pm) October 4, 2020

