عمر اکمل امریکہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے

کیلی فورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل امریکہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے ۔عمر اکمل نے امریکہ میں ناردرن کیلی فورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا ہے۔ وہ معاہدہ کرنے کے بعد کیلی فورنیا زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان میں مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے عمر اکمل معاہدے کے بعد اپنے پہلے میچ کی پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے ہیں۔ عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں چار اوورز بھی کرائے لیکن اس میں بھی انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔عمر اکمل کے پہلے میچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
Umar Akmal makes a golden duck in his C grade domestic USA debut.
Shoaib Jatt and Yaya are now calling for him the be picked in the World T20 squad. pic.twitter.com/a8APoeLjjE
— Dennis Pandora (@DennisCricket_) October 4, 2021