گورنر سندھ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

گورنر سندھ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی
گورنر سندھ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرين لائن منصوبے کی مزيد 40 بسیں 13 اکتوبر تک کراچی پہنچ جائیں گی۔

گرین لائن بس کا آزمائشی سفر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  13 سال سے تاریخیں دینے  والی سندھ حکومت بتائے کہ ان کی بسیں کب پہنچ رہی ہیں؟انکا کہنا تھا کہ  گرین لائن منصوبے کی مزيد 40 بسيں 13 اکتوبر کو کراچی  پہنچ جائیں گی ، 80 میں سے 40 بسیں پہنچنے پر تنقید کی جارہی تھی۔ مرتضیٰ وہاب نے بارش کے دوران گرین لائن منصوبے پر تنقید کی، گرین لائن منصوبے کی وجہ سے کہیں کوئی چاکنگ پوائنٹ نہیں، خود کو کام کرنا نہیں آتا، دوسرے پر انگلی اٹھاتے ہیں۔

مزید :

قومی -