کورونا کے بعد ڈینگی،ٹائیفائیڈ اور ملیریا بھی پھیل گیا!

کورونا کے بعد ڈینگی،ٹائیفائیڈ اور ملیریا بھی پھیل گیا!

  

کورونا کی وباء میں کمی کے باوجود ابھی مثبت کیسوں کی تعداد ختم نہیں ہوئی کہ ساتھ ہی ڈینگی، ٹائیفائیڈ اور ملیریا جیسے امراض نے شہریوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق ہمارے پریکٹسنگ ڈاکٹر ان امراض کی مکمل تشخیص کئے بغیر معمول کی ادویات سے علاج کر رہے ہیں، کووڈ 19(کورونا) سائینٹیفک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق یہ طریق نقصان دہ ہو سکتا ہے کہ متعدد وائرل امراض پھیلنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس لئے معالجین کو پوری توجہ سے مریض کو دیکھ کر امراض کی نشانیوں کا اندازہ لگانا اور باقاعدہ ٹیسٹ کراکے علاج کرنا چاہیے کہ معمول کی تشخیص اور علاج نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ڈینگی اور ملیریا کے امراض نسبتاً زیادہ ہیں اور مجموعی طور پر مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارے ہسپتالوں اور کلینکوں پر آنے والے مریضوں ہی کے لئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے تجویز کیا ہے کہ مریض کو باقاعدگی سے دیکھ کر اور ٹیسٹ تجویز کرکے تشخیص اور علاج کرنا چاہیے۔ حکومت اور انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینا ہوگی کہ یہ مریض بڑھ رہے ہیں، ابھی تک شہروں میں اینٹی ڈینگی اور اینٹی ملیریا سپرے بھی مکمل نہیں کئے گئے، یہ جلد اور ایک مربوط پروگرام کے تحت ہونا چاہئیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -