جامعہ زکریا میں سپورٹس اکیڈمیز کا اجلاس،اہم امور پر غور
ملتان (سٹی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سپورٹس اکیڈیمیز کے اجلاس میں شرکت کی. سپورٹس اکیڈیمیز کے اجلاس میں ملک بھر سے پندرہ سے زائد وائس چانسلرز نے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
شرکت کی. اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے غور و خوض کیاگیا. اور اس بات پر زور دیاگیا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم و ضروری ہیں.اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بہائالدین زکریایونیورسٹی سمیت ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کو فنڈز کے اجراء کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی. اجلاس میں وائس چانسلر حضرات نے بھی اہم تجاویز پیش کیں.واضح رہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کو حا ل ہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہاکی کے لیے آسٹروٹرف بچھانے کی منظور ی دی ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی. وائس چانسلرآفس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ہم منصبوں نے تعلیم کے فروغ اور ریسرچ کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے گفت گو کی. علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر کے طلباء طالبات کو تعلیم فراہم کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے. اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب طلباء طالبات آن لائن ایڈمشن کروارہے ہیں اور ماہر اساتذہ کرام سے آن لائن مشاورت حاصل کرتے ہیں. جو کہ یونیورسٹی کے لیے انتہائی خوش آئند بات ہے. انہو ں نے کہاکہ ملتان سمیت ہر ریجن میں ریجنل دفاتر بھرپور محنت کے ساتھ کام کررہے ہیں اور آن والے وقت میں ان کی تعداد میں اضافے کا بھی پلان ہے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی نے بھی امسال فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت متعدد نئے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے. اور اب زکریایونیورسٹی میں طلباء ریگولر کلاسز کے ساتھ ساتھ ویک اینڈپروگرام کے تحت فاصلاتی نظام تعلیم میں باآسانی تعلیم حاصل کرسکیں گے.ملاقات کے موقعہ پر دونوں وائس چانسلر صاحبان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایک آن لائن میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔
غور