نشتر ہسپتال، ایک اورمریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد11ہوگئی

  نشتر ہسپتال، ایک اورمریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد11ہوگئی

  

 ملتان (وقا ئع نگار )نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ایک اور  (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

مریض میں ڈینگی کی تصدیق,آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11  ہو گئی،صحت یاب ہونے پر 02 مریض ڈسچارج تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  زیر علاج  ڈیرہ غازیخان کے لقمان میں  ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے،  اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 24 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا 02 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ شبہ میں 01 مریض زیر علاج ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈینگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -