بوریوالا میں نرس پر تشدد،انتظامیہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے،ساجد ممتاز

  بوریوالا میں نرس پر تشدد،انتظامیہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے،ساجد ...

  

  ملتان (  وقا ئع نگار)پنجاب نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 محمدساجد ممتاز شجرا،جنرل سیکرٹری محمد ارسلان رضا،صدر ملتان ڈویژن محمد عدنان خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال بوریوالہ میں بااثر ملزمان کا ڈیوٹی پر موجود نرس پر تشدد،دوپٹہ اور یونیفارم پھاڑدیا بااثر ملزمان ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی،سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال بوریوالہ ڈاکٹر عمران احمد بھٹی اپنی نااہلی اور کوتاہی پر پردہ ڈالنے اور مظلومہ کی آواز دبانے اور نرسز کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نرسز،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف یکطرفہ جھوٹی انکوائریاں اور کاروائیاں کرنے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی آخری سٹیج پر موجود مریضہ کو بوریوالہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر موجود نہ ہونے پر وہاں کے ڈاکٹرز نے علاج کیلئے وینٹی لیٹر ز اور جدید سہولیات سے آراستہ نشتر ہسپتال ملتان شفٹ ہونے کا مشورہ دیا لیکن نہ جانے کیوں مریضہ کے دو بیٹے اپنی ماں کا بہتر علاج کرانے کے برعکس خود اس کی زندگی کے دشمن بن کر پانچ دن تک اسی ہسپتال میں ہی بیٹھے رہے سی ای او ہیلتھ اور پیرا میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے مجرموں سے تعلق نبھاتے ہوئے گورنمنٹ کی ایمبولینس،ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹٓف بھی دیا کہ وہ مریض کو پروٹوکول کے ساتھ نشتر ہسپتال ملتان چھوڑ آئیں مگر برائے نام بیٹے اپنی ماں کو بہتر علاج دلوانا نہیں چاہتے تھے آخر کار بوریوالہ ان کی ماں تڑپ تڑپ کر بوریوالہ ہسپتال میں جان کی بازی ہارگئی جس پر ملزمان نے نرس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور یونیفارم بھی پھاڑ دیا ہم وزیراعلی پنجاب،وزیر صحت پنجاب اور ہیلتھ سیکرٹری پنجاب اس معاملے کی میرٹ پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکام بالا خود اس واقعہ کی صاف وشفاف انکوائری کے ساتھ انصاف کی منتظر بوریوالہ کی بیٹی کو انصاف دیں اس واقع کی مکمل فوٹیج ہسپتال کے کیمروں اور سوشل میڈیا پر موجود ہے ہم آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نرسز کو ڈیوٹی انجام دینے کیلئے سیکورٹی فراہم کریں اور سیاسی پریشر میں آکر کسی بھی میڈیکل اسٹاف کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی تو پنجاب بھر کی نرسز ایسوسی ایشن اپنی سروسز کا مکمل بائی کاٹ کریں گی اور حالات کی تمام تر ذمہ دار حکام بالا،محکمہ صحت اور انتظامیہ پر ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -