جنوبی پنجاب میں آپریشن،172اشتہاری،عدالتی مفرور گرفتار

    جنوبی پنجاب میں آپریشن،172اشتہاری،عدالتی مفرور گرفتار

  

ملتان (وقا ئع نگار)جنوبی پنجاب میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم کے دوران پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 172 انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیاایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان(بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

 اور عدالتی مفرورں کی گرفتاری کی 15 روزہ مہم اختتام پذیر ہو گئی اس دوران جنوبی پنجاب کے تین ریجن ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام اضلاع میں پولیس نے 1826 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے اسی طرح پولیس نے965 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا ہے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری سے جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے  جنوبی پنجاب کی ریجنل پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈان جاری رکھیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری پر تینوں ریجن کی کارکردگی کو سراہا اور جرائمپیشہ عناصر کے خلاف فعال رہنے کی ہدایت کی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -