سیکرٹریٹ منصوبے کو بروقت مکمل کیاجائے گا، ڈپٹی کمشنر
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ ترقی کا سفر مزید تیز کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی سب سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو سٹیٹ آف (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
دی آرٹ ڈیزائن پر تیار کیا جارہا ہے جس میں مستقبل کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے وومن یونیورسٹی نیو کیمپس کا بھی دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔وزیراعلی پنجاب نے سب سیکرٹریٹ کو مکمل انتظامی اختیارات فراہم کئے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ جدید ترین سب سیکرٹریٹ عمارت میں تمام محکموں کے انتظامی سیٹ اپ ہونگے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے وومن یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب جلد دورہ ملتان کے دوران نئے بلاکس کا افتتاح کرینگے۔وومن یونیورسٹی کو مزید اراضی الاٹ کرنے کیلئے بھی حکومت کو سمری بھیجی جائے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر وومن یونیورسٹی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر