ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت اجلاس،خسرہ،روبیلا کی مہم کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت اجلاس،خسرہ،روبیلا کی مہم کا جائزہ

  

 چوک اعظم (نامہ نگار)ضلع لیہ میں خسرہ اور روبیلاسے بچاو کی ویکسین مہم شروع کرنے بارے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اجلاس سے خطاب (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کرتے ہوئے کہاکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنے فرائض قومی جذبہ سے انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ مہم یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے شروع کی جائے گی خسرہ اور روبیلاسے بچاو کی ویکسین مہم شروع کا بنیاد ی مقصدوطن عزیز کے بچوں کو بیماریوں سے بچا کر انہیں تندرست و توانا رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ و یکسین کسی طرح کے بھی مضر اثرات سے پاک ہے والدین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات ضرورلگوائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وبائی امراض سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے،بچے کسی بھی قوم کا روشن مستقبل ہوتے ہیں،صحت مند بچے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ ضلع بھر میں یہ 15روزہ مہم 15نومبر سے 27نومبرتک چلائی جائے گی جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاو کی ویکسین لگائی جائے گی جس میں 137یوسی ایم اوز،595سکلز پرسن،65فکسڈٹیم،1125سوشل موبلائزر،595ٹیم اسسٹنٹ،44فوکل پرسن،46ویسٹ مینجمنٹ پرسن فرائض انجام دیں گے جبکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کڑی نگرانی کی جائے گی۔اجلاس میں ضلع بھر کے متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -