کبیروالا: گراں فروشوں کیخلاف آپریشن انتظامیہ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سرگرم

  کبیروالا: گراں فروشوں کیخلاف آپریشن انتظامیہ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سرگرم

  

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان)تحصیلدار/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد سہیل کھو کھر نے جر مانوں کا”ٹارگٹ“ پورا کرنے کے لئے گرانفروشی کے نام پر مخدوم پور روڈپرواقع شبیر اخترفروٹس اینڈ ویجی ٹیبل شاپ پر (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کاروائی ڈالتے بغیر خریداری کروائے محض شکائت کئے جانے کو جوا ز بتاتے بھاری جرمانہ اناؤنس کردیا اس دوران دو کاندارنے اس بارے بات کرنا چاہی تو موصوف غصے سے آپے سے باہر ہوگئے اورایف آئی آر کے اندراج اورجیل بھجوانے کی دھمکیاں دیتے بلیک میل شروع کردیں، بعد ازاں 1500روپے بغیر مہراورنام لکھی رسید موقع پر جمع تاجروں اور نمائندہ حضرات نے ملک سہیل کھوکھر کے رویے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے صورتحال کے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ 

سرگرم 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -