عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح، رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی کی بات چیت

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح، رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی کی بات چیت

  

میلسی (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ شہری مسائل کے حل سے جمہوریت کے حقیقی ثمرات کی فراہمی ممکن ہے اس لیے شہری مسائل (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ ان کی مشکلات کم۔کی جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوباء وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی اور امیدوار چیرمین بلدیہ میلسی  علی رضا خان کھچی کے ہمراہ میلسی کچہری کے اہم مسئلے سیوریج کے حل کے لیے 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ان فنڈز سے پوری کچہری کی نیو سیوریج لائن اور ٹف ٹائلنگ کے وکلا کے مطالبات کو پورا کیا جائے میلسی کے وکلا  جمہوری سوچ اور عدل و انصاف کی فراہمی کی مسلسل جدوجہد سے قابل تعریف ہیں جنہوں نے ان مقاصد کے لیے قر بانیاں دیں۔اس لیے ان کے مسائل۔حل۔کرنے کا عہد کر لیا ہے۔اور کام کا باقاعدہ آغاز کرا دیا گیا ہے کیونکہ ہم۔شرافت اور صداقت کی سیاست کے امین ہیں اس موقع پف صدر میلسی بار زاہد خان کھچی ایڈوکیٹ۔سابق صدور بار سید شبیر حسین کاظمی ایڈوکیٹ۔مہر ظفراقبال ایڈوکیٹ۔میاں محمد اسلم ایڈوکیٹ۔قمر عباس ہاشمی ایڈوکیٹ۔جمیل خان ایڈوکیٹ ناصر ممتاز ایڈوکیٹ۔اور دیگر نے فلاحی منصوبے ک آغاز پر دعا کرواء۔اور ایم۔این اے محمد اورنگ زیب خان کھچی۔صوباء وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی اور امیدوار چیرمین بلدیہ میلسی  علی رضا خان کھچی کی جدو جہد کا شکریہ ادا کیا۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -