ڈیرہ اکیڈمی میں بد اخلاقی کا سکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار، سہولت کاروں کا گھیراتنگ

  ڈیرہ اکیڈمی میں بد اخلاقی کا سکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار، سہولت کاروں کا ...

  

          ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) نجی اکیڈمی میں خواتین سے  بداخلاقی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ کے بعد  سکینڈل کے مرکزی ملزم جاوید اختر کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم ایک بازو سے معذور ہے اس کا یہ بازو ایک حادثہ میں ضائع ہو گیا تھااس سلسلہ میں آر پی او فیصل رانا نے بتایا کہ گر فتار ملزم جاوید اختر سے دوران تفتیش پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم یہ اکیڈمی (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

2012 سے2019 تک چلاتا رہا ہے کورونا کی وجہ سے اکیڈمی بند ہو گئی،آر پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اسکے دوست مجاہد،اسامہ،حبیب عورتیں لاتے تھے اور اکیڈمی کے گراونڈ فلور پر عورتوں کے ساتھ بداخلاقی کی جاتی تھی،آر پی او نے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس مکروہ گینگ کے ایک ایک رکن کو قانون کے شکنجے میں جکڑنا اورملزمان کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس معاملے کے ایک ایک ملزم اور ایک ایک کردار کی گرفتاری کے لئے پولیس کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت جو وسائل درکار ہوں گے وہ فوری طور پر مہیا کئے جائیں گے میں اس معاملے کی روزانہ خود پراگرس لوں گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -