لیاقت پور،میپکو اہلکاروں کی لوٹ مار،شہریوں کا حکام کیخلاف دھرنا

لیاقت پور،میپکو اہلکاروں کی لوٹ مار،شہریوں کا حکام کیخلاف دھرنا

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) موضع گھمی تحصیل لیاقت پور چک نمبر 132 این پی کے درجنوں شہریوں نے پریس کلب لیاقت پور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

مظاہرین کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد فیصل اور مشیر احمد نے بتایا کہ میپکو اللہ آباد کے لائن مین محمد اقبال قریشی نے دیہی علاقوں کے صارفین کو لوٹنے کا دھندہ شروع کررکھاہے ایس ڈی او میپکو ملک محبوب اس کی سرپرستی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اقبال قریشی نے بل ادائیگی کے باوجود ان کے میٹر اتار لیئے اور وجہ پوچھنے پر گالی گلوچ کرنے لگا انہوں نے بتایا کہ لائن مین کی لاقانونیت بارے ایس ڈی او اللہ آباد اور ایکسیئن لیاقت پور سے بھی رابطہ کیا اور تحریری درخواستیں دیں مگر انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا دھرنا کی اطلاع پر واپڈا یونین کے عہدیداران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے نمائندگان سے مذاکرات کیئے اور مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر دھرنا ختم کردیا گیا۔ 

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -