احمد پور سیال،اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک قتل

  احمد پور سیال،اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک قتل

  

 احمد پور سیال(تحصیل رپورٹر)تحصیل احمد پور سیال کے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ بیلہ گڑھ میں زمین کے تنازعہ پر ڈب برادری کے دوگروپوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیااور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں قیصر عباس ڈب پٹواری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں دیہی مرکز صحت گڑھ مہاراجہ منتقل کردیا گیا۔پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -