وہاڑی، پٹرولنگ پولیس کا کریک ڈاؤن،بارود سے بھرا ٹرک ضبط

  وہاڑی، پٹرولنگ پولیس کا کریک ڈاؤن،بارود سے بھرا ٹرک ضبط

  

وہاڑی،ٹھینگی(بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس وہاڑی عبدالرحیم لغاری کی خصوصی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ اڈا 86/ڈبلیوبی کا روڈ کرائم کے خلاف کریک ڈان جاری ہے  اے ایس آئی محمد طاہر افتخار, ایایس آئی محمد مبشر شیخ نے ہمراہ سجاد علی, بلال مقبول, شاہد مراتب, قیصر منیر, صبح صادق, محمد شفیق اور ڈرائیور محمد (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

کامران نے دورانِ گشت مخبر کی اطلاع پر ٹھینگی پل سے آتش گیر مادہ (بارود) سے بھرا مزدا ٹرک نمبری 9311 پکڑکر اس میں سے 13 بورے آتش گیر مادہ (بارود) برآمد کرلیا جو نہ پکڑا جاتا تو متعدد لوگوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا, ٹرک ڈرائیور خاور حسین ولد محمد حسین انصاری اور خالد محمود کھوکھر سکنہ شرقپورہ شریف کے خلاف تھانہ ٹھینگی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے.

مقدمات درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -