64 نئی میٹرو بسیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے،منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو مبارکباد

     64 نئی میٹرو بسیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے،منصوبے کی تکمیل پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  میلسی (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولتوں کی فراہمی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
پاکستان تحریک انصاف کے  انتخابی منشور کے مطابق کی جارہی ہے اور پنجاب کے شہر لاہور میں آلودگی کے بغیر سفری سہولتیں فراہم۔کرنے والی الیکٹرانک بسوں   کاتحفہ تاریخی نوعیت کا یے جو اس سے پہلے ایک خواب تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی کے ہمراہ ایک تقریب  میں افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد وہاں کے شہریوں اور میلسی کے موجود رہنماں اور کارکنوں سے کیا  وزیر اعلی پنجا ب سردا ر عثمان احمد بزدار نے وزیر ٹرانسپورٹ جہاں زیب خان کھچی کو جدید بسوں کی سہولت کی فراہمی  کے منصوبے کی تکمیل پر سراہا وزیر اعلی نے کہا کہ  پنڈورا لیکس میں اپوزیشن کی موروثی عملداری سب پر واضح ہو گئی ہے اور یہ پانامہ لیکس کے مندرجات کی تصدیق کا ایک پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ جو سیاستدان بیوروکریٹ ملوث پائے گا سب سے پوچھ گچھ کاعمل احتساب کی بلا امتیاز  پالیسی کے مطابق ہوگا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تین سال گذرنے کے بعد بھی عوام کے لیے کوء ایسا بیانیہ نہیں  جس پر کروڑوں پاکستانیوں کو کوء اطمینان ہو پارلیمنٹ میں مثبت جمہوری رویے دکھانے کے بجائے انہوں نے تین سال تک عوام سے لیے ہوئے مسائل کے حل کے مینڈیٹ کو  سڑکوں  پر  بر باد کر دیا جس کا اگلے انتخابات کے دوران انہیں عوام کو حساب دینا ہو گا قبل ازیں  وزیر اعلی پنجاب سردار. عثمان احمد بزدار اور صوباء وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے لا ہور میٹرو بس سروس کے لیے 64 نئی میٹرو بسوں کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کیا۔ انہوں نے نء بسوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر صوباء وزرا اراکین قومی اسمبلی اور اعلی حکام نے وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد بزدار کا شاندار استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوباء وزیر ٹرانسپورٹ جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد بزدار کی خصوصی دلچسپی اور سرپرستی سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے جس میں وہ تمام سٹیک ہولڈرز کی  خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہو ئے شکر گذار ہیں۔اور توقع رکھتے ہیں کہ جدید بسوں کی فراہمی شہریوں کے مسائل حل کرے گی۔


مبارکباد