ملتان،خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ  کیلئے تربیتی ورکشاپ،ٹیموں کو ٹاسک

  ملتان،خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ  کیلئے تربیتی ورکشاپ،ٹیموں کو ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیر اہتمام عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے خسرہ (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
اور روبیلا  کی مہم کے حوالہ سے  ملتان کے مقامی ہوٹل میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ہے۔جس میں ڈی جی ہیلتھ ساوتھ پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی، ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار احمد، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔واضح رہے پنجاب میں خسرہ اور روبیلا سے بچا کی مہم کا 15نومبر سے آغازکیا جا رہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں 9ماہ سے 15سال کے4کروڑ66لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 12روزہ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر کے دوران بچوں کوسکولوں اور کمیونٹی میں خسرہ اور روبیلا سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایات کے مطابق مہم کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔خسرہ اور روبیلا سے بچا کی مہم یونیسف اور ڈبلیوایچ او پنجاب کی معاونت سے کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور رحیم یارخان کے محکمہ صحت کے  ضلعی افسران کی شرکت۔جبکہ ورکشاپ میں صوبائی کنسلٹنٹ یونیسیف ڈاکٹر محمد سعید اختر، ٹیکنیکل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر عمران قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محبت علی اور ڈاکٹر علی حسن نے شرکت کی۔
ٹاسک