پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم، ناجائز منافع خوری پر متعدد افراد گرفتار

  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم، ناجائز منافع خوری پر متعدد افراد گرفتار

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر،   وقا ئع نگار  )پولیس نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نشاندہی پر ناجائز منافع (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

خوری کرنے والت متعدد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے قاسم پور روڈ سے شوکت،رشید،بابر،اکرم،ملک مجید،امجد علی کو گرفتار کیا جو اپنی دکانوں پر مرغی کا گوشت طے کردہ سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کررہے تھے۔پولیس تھانہ گلگشت نے خالد،جبکہ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے حمزہ کو گرفتار کیا جو اشیا و خوردنوش اضافی قیمتوں پر فروخت کررہے تھے ان پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ڈویژن بھر میں انسداد گرانفروشی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔کمشنر آفس سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق ماہ اکتوبر کے پہلے 3 دوز 1155 چھاپیمارے گئے۔42 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔12 ایف آء آر درج کروا کر 16 گرانفروش گرفتار کئے گئے۔ماہ ستمبر میں 5 لاکھ سے زائد جرمانہ،65 گرفتار، 31 مقدمات درج کئے گئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مصنوعی مہنگاء مافیا کی سرکوبی کے سخت احکامات ہیں۔  ڈپٹی کمشنرز کو زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے۔شہری بھی سرکاری ریٹ لسٹ دیکھ کر قیمت ادا کریں۔اود قیمت پورٹل پر اپنی شکایات درج کروائیں یا 080002345 پر مفت کال کریں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -